کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا عید الاضحی کے انتظامات کے جائزے کے لئے مساجد و مدارس اور اجتماعی قربان گاہوں کا دورہ علماء اکرام سے عید الاضحی کے موقع پر نماز عید اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اُٹھا کر بروقت ٹھکانے لگانے اور علاقائی سطح پر صاف ستھرا صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ علماء اکرام فرقہ ورانہ ہم اہنگی کے ساتھ علاقائی سطح پر ترقی اور عوام کو صحت مند ماحول کے حوالے سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی ادارے اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے کوشاں اور حق پرست نمائندے و کارکنان قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی ہدایت اور اُن کے فکر وفلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہیں۔
اس موقع پر علماء اکرام نے حق پرست نمائندوں کی جانب سے عوامی مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو سہولیات کی فراہمی اور قیام امن کے حوالے سے حق پرست نمائندوں کا کردار مثالی رہا ہے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ بلدیاتی ادارے عید الاضحی کے موقع پر نماز عید کے حوالے سے انتظامات عید گاہوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ مکمل کرلئے ہیںاور انشا اللہ علماء اکرام، علاقہ عوام کے تعاون سے عید الاضحی کے موقع پر صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائیگا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے نماز عید اور عیدالاضحی کے حوالے سے شاہ فیصل زون کی جانب سے ترتیب دئے گئے کنٹی جنسی پلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی افسران اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران میونسپل سروسز کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے تندہی کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔