کراچی : چیئر مین نیئر رضا کی ہدایت پر ضلع کورنگی کی تمام عید گاہوں پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے نماز عیدالاضحی کے حوالے سے صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا نے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔
چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر علاقائی سطح ہر صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ نماز عید کے حوالے سے مثالی انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل ،کورنگی ،لانڈھی اور ملیر ماڈل کالونی زونز میں قائم عید گاہوں اور نماز عید کی اجتماع گاہوں کا۔
تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کی جانب سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا چیئر مین نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عید گاہوں سمیت علاقائی سطح پر مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو فوری طور پر یقینی بنا یا جائے۔
مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اُٹھا کر بروقت ٹھکانے لگا نے کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔