کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا اور وائس چیئرمین رکن الدین تاج نے مختصر مدت میں عید الاضحی کے حوالے سے کنٹی جنسی پلان ترتیب دیکر ضلع کورنگی کے شاہ فیصل، ملیر ماڈل کالونی، لانڈھی اور کورنگی زونز سے علاقائی سطح پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اُٹھا نے اور اسے بروقت ٹھکانے لگانے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر کے ہنگامی پلان پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔
چیئرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح عید الاضحی کے حوالے سے ہنگامی پلان تیا کرلیا گیا یوسیز چیئرمین وائس چیئر مین اور کونسلرز عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کی مکمل نگرانی کرینگے انہوں نے کہا کہ انشااللہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کی حدود میں عید الاضحی پر مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں گے چیئرمین بلدیہ کورنگی نے کہا کہ اجتماعی قربان گاہوں پر خصوصی کنٹینر رکھ دیئے گئے ہیں اور برق رفتاری سے آلائشیں اُٹھا کر دفنانے کے لئے خندقیں تیار کر لی گئیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عید قرباں پر تینوں دن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اُٹھا کر بروقت ٹھکانے لگا نے کے بعد صفائی و ستھرائی اور چونے کا چھڑکائواور جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائیگا ۔ضلع کورنگی کی حدود میں آلائشوں کو فوری اُٹھانے اور اسے ٹھکانے لگا نے کے لئے یونین کمیٹیز دفاتر کو شکایتی مراکز میں تبدیل کرنے کے علاوہ تمام زونز میں مرکز شکایت قائم کئے گئے ہیں، عوامی علاقائی سطح پر آلائشوں کو اُٹھانے کے حوالے سے شکایات ان ٹیلی فون نمبرز پر درج کرائیں شاہ فیصل زون مرکز شکایت۔ 021-99248647.021-99248651ملیر ماڈل کالونی زون مرکز شکایت۔0302-9888022 کورنگی زونز مرکز شکایت ۔021-99264419 لانڈھی زون مرکز شکایت۔021-35035731,021-35035729شکایت موصول ہونے کے بعد 15منٹ کے اندر ازالہ ممکن بنا یا جائیگا۔
چیئرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا اور وائس چیئرمین رکن الدین تاج نے ضلع کورنگی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید الاضحی پر صحت مند ماحول کے قیام میں ہمارا ساتھ دیں تا کہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو عید الاضحی پر شہر کراچی کا مثالی ضلع بنایا جا سکے۔
پبلک ریلیشن آفیسر۔ شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی