لاہور (جیوڈیسک) عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ملک بھر میں قربانی کا عمل جاری ہے، سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر کے کونے کونے میں شہری قربانی کر رہے ہیں۔
اس سے قبل عید کے پہلے روز بھی ملک کے کونے کونے میں سنت ابراہیمی کی پیروی میں لاکھوں جانوروں کی قربانی دی گئی۔
اس موقع پر قربانی کرنے والوں کا جوش و خروش دیدنی تھا ، ان کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کرنے کا جو لطف اور خوشی ہے اس کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ اس خوشی کو صرف محسوس کیا جا سکتا ہے۔