عیدالاضحیٰ پر منگل سے جمعہ تک 4 چھٹیاں ہونگی

 Eid al-Adha

Eid al-Adha

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کی چھٹیوں میں مزید ایک دن کا اضافہ کر دیا ہے۔ اب تین نہیں چار چھٹیاں ہوں گی۔ بلوچستان نے بھی چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ پنجاب نے فیصلہ کر لیا، اعلان نہیں کیا۔

وفاقی حکومت نے پہلے منگل سے جمعرات تک تین چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ جمعہ کو سرکاری دفاتر کھلنا تھے تاہم آج وفاقی حکومت نے جمعہ کی چھٹی کا بھی نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو وفاقی ادارے ویسے ہی بند ہوتے ہیں یعنی اس بار عیدالا ضحی پر عوام 6 چھٹیوں کا لطف اٹھائیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جمعہ کی چھٹی کے اعلان کے بعد بلوچستان اور پنجاب نے بھی چوتھے روز کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے۔