کراچی (جیوڈیسک) عید الاضحی قریب آتے ہی سبزیاں، مسالے اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ مارکیٹ کالی مرچ کی قیمت 1100 روپے فی کلو، 50 گرام الائچی 40 روپے اضافے کے بعد 150 روپے، زیرے کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 300 روپے کلو ہوگئی۔
سبزیوں میں ہری مرچیں 40 روپے اضافے کے بعد 120 روپے کلو ،پیاز 10 روپے مہنگی ہونے کے بعد 45 روپے کلو ہوگئی، ٹماٹر 20 روپے مہنگا ہونے کے بعد 100 روپے فی کلو ہوگیا۔
پولٹری ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 240 فی کلو ہوگئی،جبکہ زندہ مرغی کی ریٹیل قیمت 15 روپے اضافے کے ساتھ 140 روپے فی کلو ہوگئی۔