لاہور (جیوڈیسک) ریلوے انتظامیہ نے عید الفطر کے موقعے پر عوام کی سہولت کیلئے چار اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں ترجمان ریلوے کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر اضافی رش کے پیش نظر چار اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ پہلی اسپیشل ٹرین چھ اگست کی صبح گیارہ بجے کراچی سے پشاور روانہ ہوگی۔
دوسری اسپیشل ٹرین سات اگست کو دن گیارہ بجے کراچی کینٹ سے لاہور روانہ ہوگی۔ تیسری اسپیشل ٹرین چھ اگست کی دوپہر بارہ بجے کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ چوتھی اسپیشل ٹرین آٹھ اگست کو دوپہر بارہ بجے پشاور سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔