عید الفطر پر 6 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، وزارت ریلوے

Special Trains

Special Trains

اسلام آباد (جیوڈیسک) ریلوے نے عید الفظر پر 6 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزرات ریلوے کے حکام کے مطابق عید الفطر پر 6 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، 3 ٹرینیں کراچی سے لاہور، ایک کراچی سے راولپنڈی آئے گی جبکہ ایک ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی اور ایک لاہور سے پشاور کیلئے چلائی جائیگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹرینوں کا آغاز عید سے 3 روز قبل ہوگا۔