کراچی (جیوڈیسک) عید الفطر پر اسپیشل ٹرینیں پردیسیوں کو لے کر منزلوں کی جانب چل پڑیں ، محکمہ ریلوے کی طرف سے عید پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا تھا، کراچی اور کوئٹہ سے ایک ایک ٹرین آج روانہ ہوئی ،ریلوے انتظامیہ نے کراچی سے دو جبکہ کوئٹہ، پشاور اور راول پنڈی اسے ایک ایک عید اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا۔
کراچی اور کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرینیں آج روانہ ہو گئیں جبکہ کراچی اور پشاور سے ایک ایک اسپیشل ٹرین کل چلے گی، راولپنڈی سے لاہور کیلئے عید اسپیشل ٹرین جمعرات کو رات گیارہ بجے چلے گی، ریلوے حکام نے ٹرینوں میں مسافروں کے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کی خصوصی ہدایات بھی جاری کر دیں۔