کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر عید الفطر کی تعطیلات کے دوران شاہ فیصل زون میں صفائی و ستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات معمول کے مطابق انجام دیا گیا۔
علاقائی سطح پر سوئپنگ اور کچرا کنڈیوں سے کچرے کی بروقت منتقلی کے ساتھ فیملی پارکوں میں عید الفطر پر آنے والی عوام کو مکمل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوامی خدمات کی انجام دہی پر افسران و عملے کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا اور سرسبز ماحوال کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے محکموں کی کاوشوں اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے چپے چپے کو صاف ستھرا اور سرسبز بنا کر مثالی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقائی سطح پر مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی انتظامات مکمل کئے جائیں دوران برسات عوامی سہولت کی بروقت فراہمی اور شکایات کے بروقت ازالے کے لئے الرٹ رہا جائے اور تمام تر دستیاب مشنری اور عملے کو آن روڈ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے شکایات کے فوری ازالے کے لئے دوران برسات شکایتی مراکز کو فعال رکھا جائے۔