کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے نماز عیدالفطر اور عید کی تعطیلات میں میونسپل سروسز کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات ،عباد ت گاہوں، عید گاہوں کے منتظمین اور علاقہ عوام کی جانب سے عید الفطر پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات شاہ فیصل زون،لانڈھی اور کورنگی کی انتظامیہ کو خراج تحسین ،سیکریٹری بلدیات شازیہ رضوی کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر عوامی کو بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے حوالے سے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے نماز عید الفطر اور شاہراہوں ،گلیوں اور محلوں کی سطح پر عید الفطر کی تعطیلات میں فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا کرمثالی انتظامات کئے گئے تھے۔
ایدمنسٹریٹر عمران اسلم نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن ،سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ اور فوکل پرسن شاہ فیصل۔لانڈھی اور کورنگی زون کے ہمراہ عید الفطر کے دورسے روز شاہ فیصل زون سمیت ضلع کورنگی کے دیگر زونز کا تفصیلی دورہ کرکے عید الفطر کی کی تعطیلات میں میونسپل سروسز کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں کا اچانک معائنہ کیا اس موقع انہوں نے فرائض میں مصروف افسران و عملے سے ملاقات کی اور انہیں عید کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوامی خدمات کے حوالے سے فرائض کی انجام دہی کی تعریف کی ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوام کو مثالی معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے ضلع میں قائم مختلف فیملی پارکوں اور تفریحی گاہوں کا دورہ کرکے عوامی سہولیات کی فراہمی کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر فیملی پارکوں میں عوام نے عید الفطر کے موقع پر تفریحی گاہوں اور فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور تفریحی کی مثالی سہولیات پر بلدیہ کورنگی کی انتظامات کی تعریف کی ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلا یا کہ عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں ترقی کا جال اور مثالی ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔