عید ترسیلات ،عالمی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

Currency

Currency

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکیس سے پچیس جولائی کے کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں بیس پیسے اضافے سے اٹھانوے روپے تہتتر پیسے ہو گئی۔

روپے کی قدر یورو کے مقابلے میں ایک روپیہ تیرہ پیسے، پائونڈ سٹرلنگ کے مقابلے میں ایک روپیہ اکہتر پیسے، سوئس فرینک کے مقابلے میں ایک روپیہ چار پیسے، نیوزی لینڈ ڈالرکے مقابلے میں ایک روپیہ اکاون پیسے جبکہ عرب امارات درہم کے مقابلے میں پانچ پیسے بڑھ گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق روپے کی قدر کاروباری ہفتے کے دوران برازیلئین ریئل کے مقابلے میں ستر پیسے، ترکش لیرا کے مقابلے میں چھپن پیسے اور آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں چار پیسے کم ہوئی۔