عید کی آمد، گوشت کی ڈشز میں استعمال ہونے والی سبزیاں بھی مہنگی

Vegetables

Vegetables

لاہور (جیوڈیسک) عید قربان قریب آنے پر گوشت کی ڈشز میں استعمال ہونے والی سبزیاں بھی مہنگی ہونے لگی ہیں۔

لاہور شہر میں ٹماٹر کی قیمت 70 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

پیاز 50 اور ادرک 240 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ لہسن 200 روپے کلو بیچا جا رہا ہے جبکہ سبز دھنیا کی گٹھی 30 روپے میں دستیاب ہے اور سبز مرچ 120 روپے کلو بک رہی ہے۔