عید کی آمد سے قبل پیاز اورٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ سبزیاں سستی ہونے کی توقع

بہاولپور: عید کی آمد سے قبل پیاز اورٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ سبزیاں سستی ہونے کی توقع،تفصیل کے مطابق صوبہ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ٹماٹر اورپیاز کی فصل کوشدید نقصان پہنچاہے جس کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

عید سے قبل ہی بہاولپور میں پیاز 40 سے 50 روپے اورٹماٹر 80 سے 100 روپے کلومیں فروخت ہورہاہے۔ ذرائع کے مطابق عید سے قبل ٹماٹر، پیاز لہسن، ادرک، ہری مرچ، لیموں کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔