عید سے قبل عوام نئے نوٹوں کے حصول کیلئے کوشاں

New Note

New Note

کراچی (جیوڈیسک) عید الفطر کی آمد سے قبل عوام نے نئے کرارے نوٹوں کے حصول کیلئے کوشش شروع کردی۔ اسٹیٹ بینک اس سال 157 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کرے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عید سے قبل 157 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے جائیں گے گا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 17 ارب زیادہ ہیں ۔ نئے نوٹوں میں 10،20 اور 50 روپے مالیت کے نوٹ زیادہ تعداد میں ہیں جبکہ 500 ،1000 اور 5000 کے نئے نوٹ بھی جاری کئے جائیں گے۔ نئے نوٹوں کے حصول کے لئے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے 153 کائونٹر قائم کر دیئے گئے۔