عید کی آمد؛ خواتین میچنگ دوپٹے رنگوانے میں بھی مصروف

Dupatta

Dupatta

لاہور (جیوڈیسک) عید الفطر پر خواتین جہاں نت نئے لباس خریدتی ہیں، وہیں وہ دیدہ زیب لباس کے ساتھ میچنگ دوپٹے رنگوانے میں بھی مصروف نظر آتی ہیں۔

خواتین کے ہاتھوں میں دوپٹےاور رنگ سازوں کی منت سماجت، یہ مناظر نظر آتے ہیں ان دنوں ہر مارکیٹ اور بازار میں۔ ان کی کوشش ہے ابھی دوپٹہ دیں، ابھی رنگ ساز اسے رنگ دے لیکن موقع ہے عید کا۔

اس لئے رنگ ساز وں کے نخرے بھی مان نہیں۔ لیں پانی ہوا گرم اور رنگ ساز نے ڈالامطلوبہ رنگ۔اب شروع ہوا عمل دوپٹے کی رنگائی کا۔ رنگ صحیح چڑھا یا نہیں، رنگ ساز یہ بھی پرکھتا ہے۔ دوپٹہ کب ملے گا؟ اس حوالے سے کہتاہے جو پیسے زیادہ دے۔

اسے دوپٹہ جلدی مل جاتا ہے۔ مارکیٹ میں سادہ دوپٹہ یک سو روپے اورڈیزائن والا ووپٹہ 150 روپے سے دو سو روپے تک میں رنگا جا رہاہے۔ خوشیوں کے رنگوں سے مزئین عید کادن اور چنری کے رنگ جب بکھرتے ہیں تو خواتین کے حسن کو مزید چار چاند لگادیتے ہیں۔