تحریر : ڈاکٹر شمائلہ خرم عید کے پر مسرت موقع پہ ہر لڑکی کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت اور جاذب نظر ہودوسری لڑکیوں کی نسبت منفرد اور الگ نظر آئے عید کے روز جہاں نئے دیدہ زیب کپڑے، فینسی جوتے، دلکش اور رنگ برنگی چوڑیاں، مہندی کے نئے نئے ڈیزائن خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں وہاں میک اپ کو بھی بنیادی اہمیت حاصل ہے ویسے بھی آج کے جدید دور میں میک اپ کو بڑا مقام حاصل ہو چکا ہے۔
میک اپ کر کے سنورنا بھی کسی کسی کو آتا ہے ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی میک اپ کے دوران اگراحتیاط کا پہلو چھوٹنے نہ پائے تو میک اپ سے چہرہ حسین اور شگفتہ شگفتہ نظر آئے گا میک اپ کو جلد اور چہرے کے مطابق نہ کیا جائے تو حسن گہنا جاتا ہے بجائے خوبصورتی کے اور برا لگتا ہے جگ ہنسائی الگ سے ہوتی ہے مختلف موقعوں پہ میک اپ مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے مثلا پارٹی میک اپ ،مہندی میک اپ، برائیڈلی میک اپ اور سادہ میک اپ وغیرہ چونکہ عید کا روز فنگشن نہیں بلکہ ایک مذہبی تہوار ہے ہوتا ہے لہذا اس روزسادہ میک اپ ہی اچھا لگتا ہے سادہ میک اپ میں واٹر سٹک،واٹربیس،فیس پائوڈر،آئی شیڈ، لائنر، مسکارہ،لپ پنسل اور لپ سٹک استعمال میں لائے جاتے ہیں واٹر سٹک،واٹربیس،فیس پائوڈران تینوں کے رنگ ایک جیسے ہونا ضروری ہیں اگر ان تینوں میں یکسانیت نہیں ہوگی تو پھر بیس کبھی میں ٹھیک نہیں بنے گی بیس کو ہمیشہ اپنے چہرے کی جلد کے رنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال میں لانا ضروری ہوتا ہے تاکہ چہرہ زیادہ اجلا اجلا اور خوبصورت دکھائی دے۔
میک اپ کا طریقہ سب سے پہلے سٹک کو سپنچ کی مدد سے آہستہ آہستہ چہرے پہ لگائیں جب سٹک اچھی طرح جذب ہوجائے تب بیس کو سپنچ کی مدد سے سٹک کے اوپر لگائیں بیس سٹک کی نسبت کم مقدار میں استعمال کریں اور آخر میں فیس پائوڈر کا ہلکا سا ٹچ دیں۔
آئی شیڈ آئی شیڈ میں ہمیشہ دو رنگوں کا استعمال کریں پہلے ڈارک اور بعد میں لائٹ کلریوز کریں آئی شیڈ لگاتے وقت آنکھ پر شیڈ کو نیچے سے اوپر کی جانب (D)شیپ دیں کیونکہ (D)شیپ میں آنکھ بڑی،موٹی اور خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔
لائنر لائنر (D) شیپ میں لگاتے وقت خیال رکھا جائے کہ لائنر شروع میں تھوڑا سا موٹا اور آخر میں بالکل باریک لگائیں لائنر آنکھ کے اوپر پلکوں کے قریب لگایا جاتا ہے۔
مسکارہ مسکارہ پلکوں کے اوپر لگایا جاتا ہے مسکارہ لگاتے وقت اوپر والی پلکوں پہ اوپر کی جانب رول کیا جاتا ہے تاکہ پلکیں ہلکیں ،لمبی اور گھنی نظر آئیں جبکہ نیچے والی پلکوں کو سیدھا کیا جاتا ہے لپ پنسل اور لپ سٹک لپ پنسل ڈارک اور لپ سٹک لائٹ کلر میں استعمال کی جاتی ہے لپ پنسل سے ہونٹوں کی شیپ واضح اور نمایا ںہوجاتی ہے لپ پنسل بارک ہونٹ پہ باہر کی جانب جبکہ موٹے ہونٹوں پہ اندر کی جانب لگائی جاتی ہے لپ سٹک باریک برش کے ساتھ لگائیں۔
میک اپ کے اصول ہر کام کے کچھ اصول و ضوابط ہوا کرتے ہیں اسی طرح میک اپ کرنے میں بھی اصول و ضوابط اور احتیاط کا پہلونمایاں ہونا چاہئے 1۔میک اپ کرتے وقت ڈریسنگ ٹیبل سے تمام غیر ضروری چیزوں کو ہٹا دیں تاکہ وقت کی بچت کے ساتھ دھیان میک اپ میں رہے 2۔میک اپ کرنے سے پہلے چہرے کو اچھے صابن سے اچھی طرح دھوئیں ورنہ میک اپ میں چمک دھمک اور جاذب نظر نہیں ہوگا 3۔میک اپ کے وقت روشنی کا ہونا بے حد ضروری ہے 4۔میک اپ کے دوران قابل استعمال اشیاء کی صفائی کا خاص خیال رکھیں بالخصوص برش کا 5۔میک اپ سے پہلے جانچ پڑتال کرلیں کہ میک اپ کی اشیاء اوریجنل ہی ہیں کیونکہ اپنے دیس میں نقل اصل سے بڑھ کر دکھائی دیتی ہے 6۔خشک جلد پہ میک اپ کرنے سے پہلے Cleansing Milkکا پانچ منٹ مساج کیا جائے ورنہ میک اپ سے چارمنگ نظر نہیں آئے گی 7۔میک اپ کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں اگر ان اصول و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے میک اپ کیا جائے تو یقینا بہترین میک اپ ہونے سے چہرے کو چار چاند لگ سکتے ہیں