وزارت پانی وبجلی نے وزارت پٹرولیم سے عید کے دوران بجلی کی اضافی پیداوار کے لئے ایک سو باون ایم ایم سی ایف ڈی گیس مانگ لی۔ وزارت پانی وبجلی نے ایک تحریری مراسلے میں وزارت پٹرولیم کو آگاہ گیا ہے کہ عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلئے ایک سو باون ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی ضروری ہے جو چار آئی پی پیز کو دی جائے گی۔
گیس کی فراہمی سے 8 سو سے 9 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جس سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ مراسلے میں فرٹیلائزر سیکٹر کو فراہم کی گئی۔
ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی دوبارہ گدو پاور پلانٹ کو دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ ای سی سی نے ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس اگست کے پہلے ہفتے تک فرٹیلائزر سیکٹر کو دینے کی منظوری دی تھی۔