لاہور (جیوڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ نے کہاکہ عید الفطر، ٹرو اور مرو کے ایام میں عید گاہوں، مساجداور تفریحی پارکوں کے گر دونواح میں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کے لئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔
عیدکے ایام میں مجموعی طور پر 3 ایس پیز کی نگرانی میں 12 ڈی ایس پیز، 90 انسپکٹرز، 250 پٹرولنگ آفیسراور 1800 ٹریفک وارڈنز فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے چار ایام میں شہریوں کی سہولت کے لئے مزید اضافی 2 ڈی ایس پی،24 انسپکٹر ز،96 ٹریفک وارڈنز 13 پٹرولنگ افسر شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں تا کہ ٹریفک کے بہاؤکو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
شہری مدد اوررہنمائی کے لئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن لینڈ لائن سے 0423-1915 اور موبائل سے 1915 ہمہ وقت کال کر سکتے ہیں۔