عید کا موقع

ہر طرف ہے یہی تکرار عید مبارک
تم بھی کہو ایک بار عید مبارک

نیا لباس میٹھے پکوان اور چہل قدمی
یہ ہے خوشی کا اظہار عید مبارک

کرم ہے کتنا اللہ کاکہ منائیں عید
روزہ خورسب روزہ دار عید مبارک

پوچھا تو کہنے لگے آہ بھر کر
ہیں دل میں خواہشیں ہزار عید مبارک

جستجو میں ہے کوئی راضی ہو اللہ
اور کوئی مصروف لوٹ مار عید مبارک

بدل گئے ہیں انداز عید منانے کے
نہیں ہے کسی کوانکار عید مبارک

گزر ہوا جب میرا وہاں خاموشی سے
کہہ رہے تھے گلیاں و بازار عید مبارک

گاڑی نہ رہ جائے کہیں عید نماز
جلدی سے ہو جائو تیار عید مبارک

عید کا موقع ہے کچھ تو خیال کرو
سمجھا رہے تھے تاجر و خریدار عید مبارک

ترس آتا ہے مجھے ان بے چاروں پر
کرتے ہیں روز عید بھی کاروبار عید مبارک

مناتا ہے عید کوئی کماتا ہے عید
یہ ہے اپنا اپنا اختیار عید مبارک

ہر مسلمان کو صدیق صاحب ایمان کو
کہتے ہیں تیرے یہ اشعار عید مبارک

Eid

Eid

تحریر : محمد صدیق پرہار