عید قرباں جذبہ و ایثار کا سبق دیتا ہے ہمیں خوشیوں میں غریبوں کا خیال رکھنا چاہیئے۔ ڈاکٹر رشید زمان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی جنرل سیکریٹر ڈاکٹر رشید زمان، صدر ڈاکٹر عمران نذیر، سنیئر نائب صدر طاہر اعوان، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر محسن اور فنانس سیکریٹری ڈاکٹر حنیف اللہ خان نے عید الاضحی پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ عید کی خوشیوں میں اپنے غریب، مفلوک الحال لوگوں کو خصوصی خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ عید الاضحی قربانی و ایثار کا سبق ہمیں دیتی ہے ہمیں چاہیئے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول ۖ کی پیروی کرتے ہوئے اپنے غریب بھائیوں کا عید کے موقع پر خیال رکھیں۔

رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں عید الاضحی کے موقع پر عوام کے جان و مال کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کاوشوں کی خصوصی تعریف کی۔

کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے صوبائی وزیر سماجی بہبود محترمہ شمیم ممتاز کی سندھ خصوصاً کراچی میں فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ عوام کی فلاح اور بہبود کے حوالے سے جدو جہد میں ہمارا ساتھ ہمیشہ شامل حال رہے گا۔
جاری کردہ: میڈیا سیکریٹری