عید سے پہلے آخری کاروباری روز اسٹیٹ بنک کا اوپن مارکیٹ آپریشن

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) کراچی عید سے پہلے آخری کاروباری روز اسٹیٹ بنک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا اور منی مارکیٹ سسٹم سے اٹھاون ارب روپے کا اضافی سرمایہ نکال لیا۔

بنکنگ سسٹم سے سرمایہ نو روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژری بلز فروخت کر کے حاصل کیا گیا،فروخت کئے گئے بلز پر شرح سود آٹھ اعشاریہ پانچ، پانچ فیصد سالانہ کی شرح سے ادا کیا جائے گی۔اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے مجموعی طور پر اکسٹھ ارب پچاس کروڑ روپے کی پیشکشیں موصول ہوئیں۔