عید کا تحفہ، پنجاب کے سی این جی سٹیشنز آئندہ ہفتے پانچ روز کھلے رہیں گے

CNG Stations

CNG Stations

لاہور (جیوڈیسک) سی این جی صارفین کے لئے عید کا تحفہ، پنجاب کے سی این جی سٹیشنزآئندہ ہفتے مسلسل پانچ روز کھلے رہیں گے۔

سی این جی سٹیشنز کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا، آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کے مطابق عید کے لئے جاری کئے گئے شیڈول میں پیر سے ہفتہ تک 24 گھنٹے بلا تعطل گیس ملے گی جس کے لئے پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز پیر صبح چھ بجے سے ہفتہ صبح چھ بجے تک کھلیں گے۔

اس فیصلے سے عید کے موقعہ پر سفر کرنے والوں کو فائدہ ہوگا اور ایک طویل عرصے بعد عوام کو مسلسل پانچ روز سی این جی کی فراہمی ہو سکے گی۔