عیدالاضحی ہمیںاللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے قربانی، حق اور سچ پر پختہ یقین رکھنے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کا درس دیتی ہے

مصطفی آباد : عیدالاضحی ہمیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے قربانی، حق اور سچ پر پختہ یقین رکھنے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کا درس دیتی ہے۔ عید کے موقع پر ہزاروں بیوائوں اور یتیموں کو ہماری خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل، بانی رہنما تحریک انصاف قصور سرور خاں میئو، رہنما تحریک انصاف حاجی میاں محمد افضل جتالہ نے اپنے الگ الگ بیانات میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالی نے ہمیں ایک بار پھر سنت ابراہیمی کا موقع دیا۔ سنت ابراہیمی ہمیں ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اردگرد بسنے والے مستحقین، غربا، بیوائوں، یتیموں، مسکینوں اور ناداروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا درس دیتی ہے۔ بانی رہنما تحریک انصاف سرور خاں میئو نے کارکنان کو ہدایت کی کہ کارکنان گھر گھر جا کر مستحق افراد کو قربانی کا گوشت پہنچائیں۔