لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں عید کی تعطیلات کے بعد دوبارہ سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ ملک بھر میں شارٹ فال 2 ہزار میگا واٹ تک جا پہنچا ہے۔
این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی پیداوار 11 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ طلب 13 ہزار میگا واٹ ہے۔ ہائیڈرل سے 3800 میگا واٹ، تھرمل سے 1900 میگا واٹ جبکہ آئی پی پیز سے 5300 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ حبکو میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی ہے جس کو جلد دور کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب شہری علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 7 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔