عید پر اسلام آباد اور پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے

CNG Station

CNG Station

اسلام آباد (جیوڈیسک) عید الاضحی کے موقع پر سی این جی کی فراہمی اور بجلی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت پٹرولیم حکام کے مطابق ایل این جی کی دستیابی کے باعث پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی سٹیشنز پر تمام سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔

وزارت پانی و بجلی نے تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عید کی تعطیلات پر چار دن گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔