کراچی (اسٹاف رپورٹر) عید الفطر پر ملیر ،نیو کراچی کورنگی کے لوگ سیوریج کے پانی سے نہیں بچ سکیں گے سیوریج بورڈ تاحال عید الفطر سے قبل عوام کو سیوریج مسائل سے نجات دلا نے کے لئے حکمت عملی طے نہ کرسکا۔
تفصیلات کے مطابق واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عید الفطر کی تعطیلات میں لوگوں کو سیوریج کے پانی سے بچانے کیلئے تاحال کنٹی پلان ترتیب نہ دے سکا ۔ملیر کھو کھرآپار ،جی ایریا ،نیو کراچی ،بلال کالونی ،5جے سیکٹر کے لوگ سیوریج کے پانی کی متعدد شکایتیں درج کرواچکے ہیں۔
جبکہ کورنگی سیکٹر 48میں مسیحی برادری کے چرچ کے باہر سیوریج کا پانی تاحال موجود ہے جبکہ افسران عید سے پہلے ٹھیکداروں کی ادائیگی میں مصروف ہیں علاقہ مکینوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر سے پہلے ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی سیل قائم کیا جائے۔