کراچی (جیوڈیسک) کراچی شہر میں عید کے موقع پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر بدھ سے ہفتے تک کراچی میں سیکوریٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، کراچی پولیس کی 23000 اہلکاروں کی تمام نفری عید پر ڈیوٹی انجام دے گی۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق شہر میں عید کے موقع پر دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں، لہذا دہشت گردی کے خطرات کے پیشن نظر کراچی میں بدھ سے ہفتے تک کراچی پولیس ہائی الرٹ کر کے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
جبکہ 23000 اہلکاروں کی نفری عید پر ڈیوٹی انجام دے گی، اس موقع پر سندھ ریزرو پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے، جبکہ ریپڈ رسپانس فورس کے کمانڈوز اسٹینڈ بائی ہونگے ،پولیس اہلکار نماز عید اور دیگر اہم مقامات پر تعینات ہونگے۔