عید سے قبل کراچی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں عید سے قبل زبردست تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ سو پندرہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی، سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کو ترجیح دینے کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس بیک وقت چھ نفسیاتی حدیں عبور کر گیا۔

بنکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں نمایاں کاروبار ہوا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار دو سو سینتیس پوائنٹس پر بند ہوا، مجموعی طور پر انیس کروڑ چون لاکھ شیئرز کا کام ہوا۔