کراچی (جیوڈیسک) عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی غریب پرور شہر کراچی سے پردیسیوں کی اپنے اپنے گھروں کو روانگی کا سلسلہ تیز ہو گیا، ٹرین میں سیٹ نہ ملی تو مسافروں نے بسوں کا رخ کرلیا۔جہاں عیدقرباں کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، وہیں بڑے شہروں سے پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ بھی دراز ہو گیا۔
ٹرین میں جگہ نہ ملی تو مسافروں نے بسوں کا رخ کر لیا۔ عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے خواہشمند یہ لوگ جلد سے جلد منزل پرپہنچنا چاہتے ہیں تاکہ عید کے پرمسرت لمحات اپنے اہلخانہ اور رشتہ داروں ے ساتھ گزار سکیں۔