عید کے تینوں دن ملیر، سعود آباد، کھوکھر اپار اور کورنگی میں غریب اور مستحق خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا
Posted on October 20, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : خدمت عوام ویلفیئر آ رگنائزیشن(رجسٹر ڈ)کے بانی و چیئرمین اور ممتاز سماجی کار کن زاہد رحیم ، KHAWOکے میڈیا کوآرڈینٹر کے۔ زیڈ انصاری، مر کزی رھنما شکیل احمد راہی ، محمدسمیع،محمد صابر ایڈوکیٹ اور دیگر کارکناں نے ہر سال کی طر ح اس سال بھی اپنے سفید پوش، غریب، ضرور تمند کو عید کی خوشیوں میں شامل کرتے کے لئے عید الالضحیٰ کے تینوں دن مخیر اور صاحب ثروت افراد سے قربانی کاگوشت جمع کر کے ملیر، سعودآباد، کھوکھراپار اور کورنگی کے متعدد ضرور تمند خاندانوں میںتقسیم کیا ۔خدمت عوام ویلفیئر آ رگنائزیشن(رجسٹر ڈ)کے بانی و چیئرمین اور ممتاز سماجی کارکن زاہد رحیم نے تمام عہدیداروں اور کارکناں کو عید کے تینوں دن قربانی کا گوشت جمع کرنے اور مستحقین خاندانوں میں تقسیم کرنے پر ان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیوں میں اپنے سفید پوش، غریب، مستحق خاندانوں کو شامل کرنا بھی عین ثواب ہے۔
خدمت عوام ویلفیئر آ رگنائزیشن(رجسٹر ڈ) کا بنیادی مقصد بھی یہ ہے کہ مخیر حضرات کو اپنی زکوة، خیرات اور قربانی کے گوشت میں اپنے غریب مسلمان بھائیوں اور یتیم ،مسکینوں کو عید کی خوشیو ں میں شامل کرنے کے لئے شعور و آگاہی دی جائے اور KHAWOکے تمام عہدیدراں و کارکناں عوام کی خدمت اسی شوق وجذبے سے کرتے رہیں زاہد رحیم نے تعاون کر نے والے تمام صاحب ثروت افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی فلاح و بہبود کے کاموں میں ہمارے ساتھ اسی طرح تعاون و سر پرستی کرتے رہیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com