عید پر لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرسکتے، وزارت پانی و بجلی

Load Shedding

Load Shedding

اسلام آبا د (جیوڈیسک) وفاقی وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ عبد الفطر پر شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ہے، لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کر سکے۔

وزارت پانی و بجلی نے وفاقی حکومت کو ایک رپورٹ ارسال کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہو گا جس کو عید الفطر کے تعطیلات میں روکنا بھی ناممکن ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں شارٹ فال مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جس کی بڑی وجہ مون سون میں معمول سے کم بارشیں اور ایک پاور پلانٹ بند ہونے کی و جہ سے بجلی کی رسد میں کمی کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نواز شریف کے واضح احکامات کے باوجود اس وقت ملک بھر میں سحری افطاری اور تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے اور وفاقی حکومت نے عید کے تین دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا ایک اور دعویٰ بھی کر دیا ہے۔