عید ختم لوڈ شیڈنگ شروع، سی این جی دو دن کے لئے بند

Eid-end load

Eid-end load

عید کے تین دن پورے ہوتے ہی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع کر دی گئی، تین دن سکون سے گزرانے والے عوام کو بجلی اور گیس ایک بار پھر چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے۔ عید کے تین دن ختم ہو گئے، اب شہریوں کو ایک بار پھر پر سکون نیند کو خدا حافظ کہنا اور سی این جی کھلنے کا دو دو دن انتطار کرنا ہوگا۔

حکومت کا وعدہ پورا ہوا اور عید کے تین دن بلا تعطل ملنے والی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع کر دی گئی۔ اب ایک بار پھر گیس ہفتہ وار قسطوں میں اور بجلی پے در پے جھٹکوں میں ملے گی، تین دن بجلی اور گیس کی فراہمی سے لوگوں نے سکون کا سانس لیا تھا، انہین وہ دن یاد آگئے تھے جب اس ملک میں بجلی یا گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوا کر تی تھی۔

لیکن عید کے تیسرے دن دوبارہ شروع کی جانے والی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو سپنے سے جگا دیا۔ اب سب لوگ ایک بار پھر انتظار کریں گے بجلی کے آنے کا اور گیس کی ہفتے میں تین دن بندش کا۔۔ اور حکومت کہے گی کہ عید چھٹیوں کے بعد حالات معمول پر آگئے۔