عید کی طویل چھٹیاں، برآمدات کی مد میں 35 کروڑ ڈالرز کا نقصان

Exports

Exports

لسبیلہ (جیوڈیسک) عید الفطر کی طویل تعطیلات کی وجہ سے پاکستان کو برآمدات کی مد میں 35 کروڑ ڈالرز سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اسماعیل ستار کا کہنا ہے کہ ملک کی سالانہ برآمدات کا حجم 26 ارب ڈالرز ہے۔

ایک دن کی برآمدات 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی بنتی ہے۔ اس حساب سے عید الفطر کی پانچ تعطیلات کے باعث ملک کو 35 کروڑ ڈالرز سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اسماعیل ستار کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اور طویل چھٹیوں جیسی عیاشی برداشت نہیں کرسکتی۔