گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے مشہور رائٹر اور سماجی و سیا سی شخصیت ملک محمد جمشید اعظم نے عیدالاضحی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان ہمیں محبت بھائی چارے ایثار و قربانی اور اخوت کا پیغام دیتی ہے۔
اس مبارک دن ہمیں غریب اور بے سہار ا مستحق لوگوں کی بھرپو ر امداد کرنی چاہئیے، مصائب و مشکلات میں گھر ے مسلمان بھائیوں،غرباء ومساکین او ر مستحقین میں گوشت تقسیم کرکے عید قربان کے موقع پر ان کے چہروں پر مسکراہٹیں لائی جاسکتی ہیں۔اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔
اگر ہم معاشرے کو پر امن بناناچاہتے ہیں توہم کو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا پڑے گا ۔عید کے موقع پر قوم کو مبارکبا د دیتے ہوئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس عید کی حقیقی روح اورتصور کے مطابق اپنے اندر جذبہ اپثار پیداکرکے پاکستان کو خوش حال اور ترقی یافتہ بنائیں ہمیںخوشی کے اس موقع پر بے سہا ر ا اور غریب افراد کو بھلانا نہیں چاہئیے۔