گوجرانوالہ (اصل میڈیا ڈیسک) گوجرانوالہ میں بھی 12 ربیع اوّل منانے کے لئے بازاروں میں آرائشی اشیا کے سٹال سج گئے ہیں جہاں سے لوگ مختلف آرائش و زیبائش کی چیزیں خرید رہے ہیں۔
جشن ولادت نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر گوجرانوالہ کے بازاروں میں آرائشی اشیا کے سٹال سج چکے ہیں جہاں بچے اور بڑے جشن آمد رسولﷺ کو بھرپور جوش و جذبے سے منانے کے لئے بیجز، جھنڈے، لائٹس اور دیگر اشیا کی خریداری کرتے نظر آ رہے ہیں۔
دکاندار بھی عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے سٹالوں کو خوب سجا کر بیٹھے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس سال خریدار پچھلے سال کی نسبت زیادہ آرائش و زیبائش کی چیزوں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔
عید میلاد کے حوالے سے کیے گئے چراغاں سے رات کو جہاں بازار جشن کا سماں پیش کرتے ہیں تو دوسری طرف دن کو بازاروں میں رنگ برنگی جھنڈیوں اور پھولوں کی سجاوٹ دیدنی ہے۔