عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات سخت

Secretry

Secretry

کراچی (جیوڈیسک) عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 12 ربیع الاول پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت سے کراچی سمیت سندھ کے 13 اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کی سفارش کی تھی جس کے تحت کراچی میں صبح 7 بجے سروس معطل ہو گئی۔ شہر میں موبائل فون سروس رات 10 بجے تک بند رہنے کا امکان ہے۔

سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی ہے۔ کراچی میں ایم اے جناح روڈ کو صبح 9 بجے سے عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں رات 12 بجے سے موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی اجازت نہیں ہے۔ سیکیورٹی کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی صبح سات بجے موبائل فون سروس معطل کر دی گئی۔ موبائل فون سروس کا شام پانچ بجے تک بند رہنے کا امکان ہے۔