جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں سمیت کروڑ لعل عیسن کے مختلف علاقوں محافلِ میلاد کا انعقاد

Layyah

Layyah

لیہ + کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) جشن عید میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں پاکستان بھر سمیت کروڑ لعل عیسن کے مختلف علاقوں محافلِ میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جن میں علمائے کرام خطابات جبکہ نعت خواں حضرات ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔

11 ربیع الاول 3 جنوری بعد نماز مغرب تحریک منہاج القرآن کی جانب سے بسراء موڑ تا دربار حضرت لعل عیسن شریف مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا۔ 12 ربیع الاول 4 جنوری بروز اتوار دربار حضرت لعل عیسن سے معروف عالم دین قاری محمد اشفاق سعیدی کی قیادت میں دربار شریف پر چادر پوشانی ، قوالی ، نعت خوانی کے بعد عاشقانِ رسولۖ کا بہت بڑا جلوس برآمد ہو گا جو کہ بلدیہ چوک ، چوک بازار جنوبی بازار ، کلمہ چوک ، میلاد چوک ، لیہ روڈ سے ہوتا ہوا جامعہ سعیدیہ رضویہ میں اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس میں ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی سے ملک عبدالشکور سواگ ، امیدوار ایم پی اے چوہدری اطہر مقبول سمیت ہزاروں عاشقان رسولۖ شرکت کریں گے۔ اور مختلف جگہوں پر علمائے کرام خطاب فرمائیں گے۔ آخر میں جامعہ سعیدیہ رضویہ عید گاہ میں محفل میلاد منعقد ہو گی۔ جس میں جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

آخر میں لنگر کا وسیع انتظام ہو گا۔ نبی آخرالزماںۖ کی آمد کے مبارک مہینہ میں ملک بھر سمیت کروڑ لعل عیسن کے مختلف علاقوں میں جشن عیدمیلادالنبیۖ کے سلسلہ میں محافلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 12 ربیع الاول والے دن نیو ودھیوالی میں سردار حاجی محبوب علی خان کے ڈیرہ پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پیر سید فیض محمد شاہ ، محمد ابو بکر چشتی سمیت دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے جبکہ خصوصی خطاب جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی کریں گے۔ 6 جنوری بروز منگل لالہ زار کالونی میں حاجی اللہ نواز خان سیہڑ کے مکان پر محفل میلاد منعقد کی جا رہی ہے جس میں قاری محمد جعفر خطاب جبکہ علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

اس کے بعد 7 جنوری بروز بدھ نیو ودھیوالی میں حاجی سردار غلام محمد خان سیہڑ کے ڈیرہ پر عیدمیلادالنبی کی محفل کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں احمد علی حاکم آف ساہیوال خطاب کریں گے اور علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ تمام محافل میں ثناء خوانانِ مصطفیۖ ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔

جبکہ 3 جنوری 11 ربیع الاول بعد نماز مغرب تحریک منہاج القرآن کی جانب سے مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا جو کہ بسراء موڑ سے برآمد ہو کر دربار حضرت لعل عیسن پر اختتام پذیر ہو گا۔یہ بات جماعت اہل سنت کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات طارق محمود پہاڑ نے بتائی۔

انہوں نے کہاکہ شمعِ رسالت کے پروانوں کیا جانب سے اس ماہ بارکہ میں میلاد مصطفیۖ کے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جس سے ضلع بھر میں بازاروں کی سجاوٹ جلسے اور جلوس منعقد کیئے جا رہے ہیں۔