اسلام آ باد (جیوڈیسک) عیدمیلادالنبی کے موقع پر جلوسوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی خاطر 14 سے زائد شہروں میں بڑے جلوسوں کے روٹس پر جیمرز کے ذریعے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 12 ربیع الااول کو وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی دارا لحکومتوں میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔
اسلام آباد، لاہور، جھنگ، ملتان، ڈیرہ غازیخان، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت مجموعی طور پر پنجاب کے 14 سے زائد شہروں میں بڑے جلوسوں کے روٹس پر جلوس کے اوقات میں پولیس جیمرز کے ذریعے موبائل فون سروس بند کرے گی تا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔