جشن عید میلاد النبی عقیدت اور محبت کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جائے۔ عظمت سید محمد چشتی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک فیضان اولیاء پاکستان کے مرکزی صدر دیوان عظمت سید محمد چشتی فریدی جگر گوشہ گنج شکر نے تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کو عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میلاد نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ منائے۔ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

سرکار کی آمد ہی سب سے بڑی عید ہے تحریک فیضان اولیاء پاکستان کے مرکزی صدر دیوان عظمت سید محمد چشتی فریدی جگر گوشہ گنج شکر نے تمام مسلمانوں سے اپیل کہ ہے کہ وہ جشن عید میلادا لنبی شایان شان طریقے سے منانے کے ساتھ وطن عزیز کے لئے خصوصی دعاء کریں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان میں امن و محبت قائم کرے اور پاکستان کی حفاظت فرمائے۔