اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے عید میلاد النبیؐ پر چھٹی کا اعلان کر دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے 30 اکتوبر 2020 کو تعطیل کا نوٹیفکشین جاری کر دیا گیا۔
دوسری جانب جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ ملک بھر میں مختلف شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول ﷺ نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا رہے ہیں۔ جشن عید میلادالنبی کے سلسے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراؤں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، ہر طرف خوشیوں کا سما ہے۔