کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی وزن میں عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے اس حوالے سے علماء اکرام اور منتظمین میلاد و جلوس کے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ علاقائی سطح پر مثالی انتظامات کو یقینی بنا یا گیا ہے عاشقان رسول ۖ کو بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت بارہ ربیع الاول کے موقع پر برآمد ہونے والے عید میلاد النبی ۖ کے جلوسوں کے روٹس پر استقبالیہ و سبیل کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ عید میلاد النبی ۖ کے انتظامات کے جائزے کے لئے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی ،لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے تمام زونز کو ہدایت کی کہ 12ربیع الاول کے موقع پر عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے شرکاء کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ 12ربیع الاول کے دن بلدیہ کورنگی کے تمام دفاتر معمول کے مطابق خدمات کی انجام دہی کے لئے کھلے رہیں گے بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام زون میں کنٹرول روم قائم ہے کہ عوامی شکایات کے ازالے کو ممکن بنانے کے لئے اسپیشل گینگ تعینات رہیگاایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے دورے کے موقع پر عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر ضلع کورنگی میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کر کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے ہدایت کی کہ جلوس برآمد ہونے سے قبل روٹس پر صفائی وستھرائی اور چونے کا چھڑکائو کیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ عید میلادا لنبی ۖ پر عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک اور امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔