عید میلاد النبی کے موقع پر جلوسوں کے روٹس پر شاہراہوں کی تعمیر ومرمت میں سیوریج سسٹم کا ابتر نظام حائل ہے۔ عبدالراشد خان

کراچی: ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کے ابتر نظام کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی نے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے ضلع کورنگی کی حدود سیوریج نظام کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ فیصل زون ،کورنگی زون اور لانڈھی زون میں جگہ جگہ سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے انفرا اسٹرکچر تباہی کا شکار ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور شاہ فیصل زون کے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں عید میلاد النبی کے موقع پر جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی استرکار ی کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے سیوریج مسائل کو عوامی سہولیات کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے اقدامات کریں تاکہ عید میلاد النبی کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو مکمل کرکے عاشقان رسول کو مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا ئی جاسکے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے شاہ فیصل زون میں جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری اور سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں اور محافل میلاد کے منتظمین سے باہمی مشاورت کے ساتھ بلدیاتی انتظامات انجام دیئے جائیں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر ضلع کورنگی کی حدود میں بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے مثالی انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں مساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی مسائل کی مکمل نگرانی کی جائے اور بروقت سہولت پہنچانے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔

Shah Faisal Zone

Shah Faisal Zone