عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Eid Milad-un-Nabi

Eid Milad-un-Nabi

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریا ں عرو ج پر پہنچ گئیں ۔بازارو ں میں عید میلاد النبی ؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے نقش نعلین مبارک، اسلامی مدنی چادریں، اسلامی جھنڈیاں، بینرز، روضہ رسول کے ماڈل اور عمارتوں پر لگا نے کے لئے لائٹنگ ڈوری، لڑیاں اور قمقموں کی خریداری میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطا بق عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں لوگوں نے اپنے گھروں، بازاروں اور مارکیٹو ں کو سجانا شروع کر دیا ہے، چھوٹے بڑے سب ہی نبی پاک ﷺکی ولادت با سعادت کے سلسلے میں خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے اپنے گھروں کو سجا رہے ہیں۔

گلی محلو ں گھروں میں محفل میلاد مصطفے ﷺ کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں جلوس اور مشعل بردار ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں شہر میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے لنگر کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے اور اس سلسلہ میں لنگر تیار کر نے کے لئے باورچیوں کی بکنگ بھی شروع ہو گئی۔