عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے آپریشن کا آغاز

کراچی: شاہ فیصل زون میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے حوالے سے آپریشن کا آغاز۔

شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات غیر قانونی تعمیرات اور ناکارہ گاڑیوں کو ہٹانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ ضلع کورنگی کی تمام شاہراہوں کو 12 ربیع الاول سے قبل تجاوزات سے پاک بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے جلوس کی روٹس پر قائم تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات شاہ فیصل زون کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ شاہراہوں سے تجاوزات کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ یقینی بنا یا جائے تاکہ اس حوالے سے ٹریفک کی روانی میں حائل دشواریوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازلہ کیا جاسکے۔

دورے کے موقع پر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے عباد ت گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔

Eid Milad Procession Route Inspected

Eid Milad Procession Route Inspected