کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وطن و عوام کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کرنے والے صرف شہید ہی نہیں بلکہ عظیم بھی ہوتے ہیں جو اپنی زندگی اور اپنی نسلوں کا مستقبل ملک و قوم کیلئے قربان کردیتے ہیں یہ بات محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد ع چیئرمین امیر پٹی نے عید کے تیسرے روز ایم آر پی کے عید ملن پارٹی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ایم آر پی کی عید ملن میں چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ شعبہ خواتین کی سربراہ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز و دیگر عہدیداران و کارکنان اور سول سوسائٹی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ملک وقوم کیلئے جان قربان کرنے والے افواج پاکستان کے افسران و جوانوں ‘ آرمی پبلک اسکول کے شہدا ¿ ‘قیام امن اور قانون کی پاسداری کیلئے جان دینے والے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں ‘ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے معصوموں اور حکمرانوں کی بے حسی و مفاد پرستی کے باعث کے کے الیکٹرک کی بد انتظامی کی وجہ سے گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والوں کے ایصال ثواب اور ان کی مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے دعا کے ساتھ افوج پاکستان کی حب الوطنی ‘ جانفشانی ‘ عزم حوصلے ‘ ایثار و قربانی اور فرض شناسی و اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔