کراچی (جیوڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ جولائی کے بعد پاکستان کی سیاست میں کافی تبدیلیاں آئیں گی اور وزیراعظم نظر نہیں آئیں گے۔
پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ پاناما لیکس کے حوالے سے انہیں گھر جانا پڑے گا۔
میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آزاد حیثیت میں مزے لیتے ہوئے سب پارٹیوں کو دیکھ رہا ہوں، جو بھی صلاح مشورہ کرنا ہوا جولائی کے بعد ہی کروں گا لیکن فی الحال مصطفی کمال کی پارٹی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔