عید قرباں پر پرندوں کی فضائی حدود میں روک تھام کے لئے اقدامات کے حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کا فول پروف انتظامات
Posted on October 9, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عید الاضحی پر ائر پورٹ اور پی اے ایف بیس کے اطراف فضائی حدود میں پرندوں کی روک تھام کے لئے بلدیاتی اداروں کو قربانی کے جانوروں آلائشیں اور بقایا جات کو برق رفتاری کے ساتھ بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے لئے ہنگامی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اداروں کے ساتھ باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں اور اس حوالے سے عوام میںن بھی شعور پیدا کی جائے تاکہ فضائی روٹس کو مکمل کلیئر رکھا جاسکے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے زیر اہتمام عید الاضحی کے موقع پر شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں سے قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو اٹھانے اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران سے کہاکہ فضائی حدود میں پرندوں کی روک تھام کے لئے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اُٹھا نے کے لئے اطراف کے علاقوں میں خصوصی اورفول پروف انتظامات کئے جائیں۔
جناح انٹر نیشنل ائر پورٹ اور پی اے ایف فیصل ائر بیس کے اطراف برق رفتاری کے ساتھ عید الاضحی کے تینوں دن قربانی کی آلائشوں اور ان کے باقیات کو بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں اجلاس میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو عید قرباں پر شاہ فیصل زون کے تحت صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بناکر عید الاضحی پر شاہ فیصل زون میں صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com