عید قرباں کے قریب آتے ہی جانوروں کی منڈیا سج گئی ہیں۔ جانوروں کی مہمان نوازی میں بڑے تو بڑے بچے بھی کسی سے کم نہیں۔
مذہبی تہوار عیدالاضحی جہاں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ وہیں جانوروں کی خرید وفروخت سے بچوں کی خوشیاں بھی دیدنی ہیں۔ عید قرباں کے نزدیک آتے ہی شہر میں ہر طرف جانوروں کی منڈیاں سج گئی ہیں۔ کراچی میں سپر ہائی وے پر لگنے والی دنیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں امن وامان کی صورتحال کے باعث بیوپاریوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
فیصل آباد میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے دس مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کی ہیں۔ جہاں بیوپاریوں کو تمام تر سہولتیں مفت فراہم کی گئی ہیں تاہم خریدار جانوروں کی قیمت زائد ہونے کا گلہ کرتے نظر آتے ہیں۔ بیوپاری حضرات ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات اور چارے کے نرخ بڑھنے کا رونا رو رہے ہیں۔ جانوروں کی خریدو فروخت پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔