کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں عید قرباں پر کئی مویشی منڈیاں سج گئیں۔ مگر ابھی یہاں صرف ونڈو شاپنگ ہی ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی کراچی سپر ہائی وے کے اطراف مویشی منڈی اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ سج گئی ہے، جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے بیوپاری مویشی بیچنے کیلئے آتے ہیں۔
مویشی منڈی میں جانوروں کو بہت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ منڈی میں امن و امان سے متعلق لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ دن بدن عید قریب آنے کا ساتھ سپر ہائی وے مویشی منڈی میں بھی خریداروں کا رش بڑھ رہا ہے۔